ابنا: افغانستان کے معاشي مستقبل کے بارے ميں ڈونر کانفرنس کل ٹوکيو ميں منعقد ہوگی جس میں 70 ممالک اور تنظیموں کے نمائندے شرکت کریں گے۔
کانفرنس ميں2014 ميں بين الاقوامي فوجوں کے افغانستان سے انخلا کے بعد ملک کے معاشي استحکام کو ممکن بنانے کے ليے لائحہ عمل پر غور کيا جائے گا.
توقع ہے کہ کانفرنس ميں شرکا کي جانب سے افغانستان کے ليے ترقياتي امداد ميں سالانہ 4ارب ڈالر کے وعدے کئے جائيں گے.
افغان کانفرنس ميں شرکت کے لئے ٹوکيو جانے سے پہلے امريکي وزير خارجہ ہليري کلنٹن غير اعلانيہ دورے پر افغانستان پہنچ گئي ہيں جہاں وہ صدر حامد کرزائی سے افغانستان کے امور پر تبادلہ خیال کریں گی........
/169